سنہ 2021 کے دوران دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں کتنی مالیت کے سودے ہوئے؟ رقم اتنی زیادہ کہ پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں

0
9

سنہ 2021 کے دوران دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں کتنی مالیت کے سودے ہوئے؟ رقم اتنی زیادہ کہ پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے اہم ترین شہر دبئی میں سنہ 2021 کے دوران رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں تقریباً 151 ارب درہم (41.1 ارب ڈالر) کے سودے ہوئے جو کہ سنہ 2009 کے بعد سے اب تک کی بلند ترین شرح ہے۔

عرب نیوز کے مطابق گزشتہ سال دبئی میں سنہ 2013 کے بعد رئیل اسٹیٹ کے سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ ایک سال کے عرصے میں مجموعی طور پر رئیل اسٹیٹ کی 61 ہزار 241 ڈیلز ہوئیں جو کہ سنہ 2020 کے مقابلے میں 110 فیصد زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here