نوجوان نے درخت کے پتوں پر منفرد آرٹ سے سب کو حیران کر دیا

0
7
نوجوان نے درخت کے پتوں پر منفرد آرٹ سے سب کو حیران کر دیا
نوجوان نے درخت کے پتوں پر منفرد آرٹ سے سب کو حیران کر دیا

ایک نوجوان نے درخت کے تازہ پتوں پر مختلف تصاویر بنا کر اپنے فن سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

ویسے تو آپ نے بہت سے آرٹ دیکھے ہوں گے،کوئی پینٹنگ کرتا ہے تو کوئی دھاگوں کی مدد سے فن پارے بناتا ہے، کوئی شیشے پر رنگوں کو بکھیرتا ہے تو کوئی لکڑی پر مہارت سے چیزیں کندہ کرتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر اب ایک منفرد آرٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان اپنے منفرد ٹیلنٹ کے فن کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

نوجوان درخت سے تازہ پتے توڑ کر اس پر پہلے من پسند تصویر بناتا ہے


پھر ایک تیز دھار آلے سے اسے بہت مہارت سے کاٹتا ہے جس کے بعد منفرد آرٹ نکھر کر سامنے آجاتا ہے۔

نوجوان کے اس آرٹ کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی اس کے فن کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔

نوجوان کے اس آرٹ کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی اس کے فن کی حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here