اہم ترینۤپراپرٹی پوسٹ | پراپرٹی انٹرویو
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے حالات، امان اللہ پنجوانی صاحب سے تفصیلی گفتگو
کراچی: رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے حکومتی پالیسی، ایف بی آر کی جانب سے عائد کردہ نئے ویلیوایشن ریٹس، پچاس ہزار کی خریداری پر CNIC جمع کرانے کی لازمی شرط پر اور مستقبل میں رئیل اسٹیٹ کا پاکستان میں کیا کردار ہوگا، اس حوالے سے PIBSAT کے بانی جناب امان اللہ پنجوانی کا تفصیلی انٹرویو
میزبان: میثم غیور
ٹیم: بابر غاسنگی اور مرتضیٰ شاہ
بحریہ ٹاؤن میں عوام کیساتھ فراڈ اور چیٹنگ کے بڑھتے واقعات پر راحیل ہارون میدان میں آگئے
امان اللہ پنجوانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبھی بھی رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر بدحالی نہیں آئی، یہ پاکستان کا سب سے تیزی سے ابھرتا ہوا سیکٹر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بدقسمتی سے اس سیکٹر میں پڑھے لوگ نہیں تھے اور زیادہ تر لوگ نان پروفیشنل ہیں جس کی وجہ سے سرمایہ داروں کا بڑا نقصان بھی ہوا ہے۔ اس ہی لیے PIBSAT ملک میں واحد ادارہ ہے جو 2007 اس حوالے سے تعلیم دے رہی ہے اور اب تک ہزاروں طلبا ڈگریز حاصل کرکے اپنا کاروبار کررہے ہیں، لیکن حکومتی سطح پر اس طرح کا کوئی کام نہیں کیا جارہا ہے جو کہ مسائل پیدا کررہا ہے۔