اہم ترینۤپراپرٹی پوسٹ | پراپرٹی انٹرویو

ایف بی آر کے نئے ویلیوایشن ریٹس نے بلکل کاروبار ٹھپ کردیا

فیصل آباد میں پراپرٹی کے ایف بی آر کے نئے ویلیو ایشن ریٹس کے بارے میں لوگوں کو کنفیوز کیا جارہا ہے اصل حقیقت یہ ہے کہ رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کی کوششوں کے نتیجے میں یکم فروری 2019ء کے مقرر کردہ ویلیوایشن ریٹس میں 8 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے

جبکہ اخراجات کی سابقہ اضافہ شدہ شرح نہ تو حکومت کیلئے فائدہ مند ہے اور نہ ہی عوام کیلئے اس لئے ضرورت اس امر کیا ہے کہ سٹامپ ڈیوٹی‘ سی وی ٹی‘ ایڈوانس ٹیکس‘ ٹی ایم اے ٹیکس سمیت تمام ٹیکسز کی شرح ایک تا دو فیصد کی جائے جس کے نافذالعمل ہونے سے ٹیکسوں کے ضمن میں حکومت کی آمدنی میں ایک بڑا اضافہ بھی ممکن ہے اور عوام کو کو بھی ایک بڑا ریلیف مل سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و ہاؤسنگ ایسوسی ایشن پنجاب (رجسٹرڈ) کے صدر و رئیل اسٹیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) فیصل آباد کے صدر میاں تنویر ریاض نے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم فروری 2019ء کو ایف بی آر نے پراپرٹی ویلیوایشن کے 2016ء کے مقرر کردہ ریٹس سے کئی گنا زیادہ اضافہ کر دیا‘ اس کے بعد جولائی 2019ء میں ایک بار پھر ایف بی آر نے یکم فروری 2019ء والے ریٹس میں مزید 2سو گنا اضافہ کردیا جس کی وجہ سے پراپرٹی کی خریدوفروخت کا کام بالکل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

وزیراعظم کی کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سمندر پر بڑا بیراج بنانے کی منظوری

اس کے خلاف رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن نے آواز اٹھائی اور ملک بھر کی رئیل اسٹیٹ کی تقریباً تمام تنظیموں سے مل کر رئیل اسٹیٹ کنونشن بھی منعقد کیا اور اس کے خلاف احتجاج بھی کیا اسی دوران اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی سے بار بار ملاقاتیں کر کے انہیں مسائل سے آگاہ کیا۔

اس جدوجہد کے نتیجے میں ایسوسی ایشن چیئرمین ایف بی آر کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب ہو گئی کہ جو یکم فروری 2019ء کو 200 گنا زیادہ ریٹس بڑھائے گئے تھے وہ ختم کر دیئے گئے اور یکم فروری 2019ء کو جو ریٹس مقرر کئے گئے تھے ان میں صرف 8 فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

اس طرح وہ ریٹس تقریباً مارکیٹ ویلیو تک چلے گئے لیکن اس کے بعد رجسٹری پر تمام ٹیکسوں کی صورت میں مکمل اخراجات 9 تا 10فیصد کر دیئے گئے اب رئیل اسٹیٹ کا بزنس کرنے والوں اور براہ راست عوام کے لئے ایک بڑا مسئلہ یہی رہ گیا ہے

جس کے لئے رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن ملک بھر کی تنظیموں کے ساتھ رابطے کر کے ایف بی آر کو رجسٹری پر تمام ٹیکسوں سمیت مکمل اخراجات ایک تا 2 فیصد لانے پر قائل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے کیونکہ اس صورت میں حکومت کے ریونیو میں کہیں زیادہ اضافہ ہو سکے گا۔

ہمارا Youtube Channel سبسکرائب کریں

مزید خبروں کیلئے ہمارا Facebook Page وزٹ کریں

 

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker