اہم ترینتصویری خبرنامہدیگر خبریں

پاکستان اب ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کریئگا۔

اسلام آباد : پاکستان اگلے سال ورلڈ ٹورازم فورم کی میزبانی کریئگا، وزیراعظم کا کہنا تھا حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر 8 نئے سیاحتی مقامات بنائیں گے۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ورلڈٹورازم فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی ، وفد کی قیادت بولوت بیگسی صدرایگزیکٹیوبورڈ نے کی، ملاقات میں معاون خصوصی ذوالفقارعباس بخاری بھی موجود تھے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے سال ورلڈ ٹورازم فورم کا انعقاد پاکستان میں کیاجائےگا، پاکستان میں منعقدفورم میں ایک ہزار غیرملکی مندوبین شرکت کریں گے اور ورلڈٹورازم فورم کی کارروائی 5دن جاری رہےگی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفد کو پاکستان میں سیاحت پر تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا سیاحت کےشعبوں میں بےانتہااستعداد ہے، جس پرتوجہ ہے، ماضی میں سیاحت کےفروغ پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، بلوچستان کے ساحلی علاقوں پر 8 نئے سیاحتی مقامات بنائیں گے۔

خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم نے سیاحت کے لئے تشکیل ٹاسک فور س کے اجلاس میں کہا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کےفروغ کے بے شمارمواقع ہیں، ضرورت اس امرکی ہے کہ سیاحتی مقامات کوعالمی طورپراجاگر کیا جائے۔

مزید ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں سیاحتی مقامات، سیاحتی زونزکے قیام اورترقی وترویج یقینی بنائی جائے، ذیلی قوانین کو مرتب کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ہمارا Youtube Channel سبسکرائب کریں

مزید خبروں کیلئے ہمارا Facebook Page وزٹ کریں

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker