
اہم ترینتصویری خبرنامہ
بلدیہ ملیر، فراہمی و نکاسی آب کے 63 منصوبے شروع کرنے کی منظوری
کراچی: بلدیہ عالیہ ملیر کا 35واں عام اجلاس چیئرمین جان محمد بلوچ کی زیر صدارت مرکزی دفتر کے کونسل ہال میں ہوا، بلدیہ عالیہ ملیر کے اجلاس میں فراہمی و نکاسی آب کے 63 منصوبے شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
قبل ازیں اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ گذشتہ اجلاس کی روداد کی توثیق متفقہ بنیاد پر کی گئی۔ اجلاس میں مختلف تجاویز اور ترقیاتی امور کا جائزہ لے کر منظوری دی گئی۔
اراکین کونسل نے مختلف سفارشات کو سراہتے ہوئے چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ افسران کو وسائل فراہم کیے جائیں۔
آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے قیام پر ڈیفکلیریا سمیت دیگر سخت برہم اور لاتعلق ہوگئے