اہم ترینہفت روزہ اداریہ

رئیل اسٹیٹ سیکٹر ، ہاوسنگ اسکیم پر ٹیکس میں 90 فیصد کمی کا امکان

اسکیم سے استفادے کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، کم لاگت ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے ٹیکس میں 90 فیصد کمی کی جائے گی،

حکومت نے رئیل اسٹیٹ شعبے کے ڈویلپرز اور بلڈرز کے لیے آسان اور سادہ فکس ٹیکس اسکیم تیار کر لی ہے۔

ایف بی آر آئندہ ہفتے اس اسکیم کا باضابطہ طور پر اجراء کرے گا، دستیاب دستاویزات کے مطابق بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے ملک بھر کی کمرشل عمارتوں کی تعمیر پر 210 روپے فی مربع فٹ ٹیکس ریٹ لا گو ہوگا جب کہ رہائشی عمارتوں کے نرخ ہر شہر کے مطابق ہوں گے۔

کراچی : بلاول بھٹو کے نام پر بنائی گئی جعلی ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف بڑی کاروائی

اسکیم سے استفادے کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، کم لاگت ہاؤسنگ اسکیموں کے لیے ٹیکس میں 90 فیصد کمی کی جائے گی، اس اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کے لیے ایک مرکزی دائرہ کار بنایا جائے گا اور ا یف بی آر ایک خود کار نظام کے ذریعے ڈویلپرز اور بلڈرز سے منسلک ہو گا۔

گوشوارے کے فارم کو سادہ بنایا جائے گا، آمدن کا اندازہ پر وجیکٹ کے لحاظ سے تخمینہ لگایا جائے گا اور اس کے مطابق ٹیکس لاگو ہو گا، تنازعات کے حل کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی جب کہ نیسپاک سے سرٹیفکیٹ لینا ہو گا اور پروجیکٹ کے کورڈ ایریا اور تعمیر کی وضاحت دینا ہوگی، کوئی بھی پروجیکٹ جو 5000 مربع فٹ سے کم ہو گا اس کو اس طرح کی منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔

پراپرٹی پر 300 فیصد اضافی ٹیکس کا نوٹیفیکشن معطل

بلڈرز و ڈویلپرزا سپیشل پروسیجر رولز 2019 کے مسودے کے مطابق بلڈرز اور ڈویلپرز کو انکم ٹیکس اور گوشوارے ان رولز کے مطابق جمع کرانا ہوں گے، ان کا اطلاق ملک بھر کے انفرادی بلڈرز و ڈویلپرز ، ایسوسی ایشن آف پرسنز اور رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے لیے ہو گا، رولز کے تحت کسی بھی پروجیکٹ کی مدت زیادہ سے زیادہ تین سال ہوگی، تین سال سے زائد مدت کے پروجیکٹ کے لیے ایف بی آر سے منظوری لینا ہوگی۔

اس اسکیم سے استفادہ کرنے والے افراد ودہولڈنگ ٹیکس کے ایڈجسٹمنٹ کلیمز داخل نہیں کر سکیں گے، دستاویزات کے مطابق اس اسکیم کے تحت تمام افراد اپنی رجسٹریشن ایف بی آر کی ویب سائٹ کے ذریعے آئرس سسٹم کے ذریعے کرائیں گے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker