اہم ترینبین الاقوامی پراپرٹی

روز ویلٹ ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا – کابینہ اجلاس کا فیصلہ

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا۔

اجلاس میں کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کی ٹاسک فورس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، روز ویلٹ ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے چلایا جائے گا۔

اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کی جائے گی، روز ویلٹ ہوٹل کو جوائنٹ وینچر پر چلانے کے لیے فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

نجکاری کمیشن کو روز ویلٹ ہوٹل کا فنانشل ایڈوائزر تعینات کرنے کی ہدایت کردی۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker