اہم ترینبین الاقوامی پراپرٹی

عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایکون کا افریقی ملک سینیگال میں سائنس فکشن طرز کا نیا شہر تعمیر کرنے کا اعلان

AKON OFFICIAL - AKON

 افریقی نژاد امریکی عالمی شہرت یافتہ 47 سالہ گلوکار ایکون نے افریقی ملک سینیگال میں سائنس فکشن طرز کا نیا سیاحتی شہر تعمیر کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ الیانے دملا بدارا ایکون تھیام المعروف ایکون نے 31 اگست کو اپنے آبائی ملک سینیگال کے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ ایک مقام کا دورہ کرنے کے بعد وہاں ’ایکون سٹی‘ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

ایکون نے بتایا کہ ابتدائی طور پر نئے شہر کی تعمیر میں 6 ارب امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 90 کھرب روپے لاگت آئی گی اور نئے شہر کی تعمیر کا آغاز آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا۔

ایکون نے اسی طرح کے منصوبے کا اعلان 2018 میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اپنے آبائی ملک میں جدید ترین طرز کا ایک سیاحتی شہر بنائیں گے اور اب انہوں نے اس کا باضابطہ اعلان کردیا۔

ایکون کی جانب سے اعلان کردہ نئے شہر کو ہولی وڈ فلم ’بلیک پینتھر‘ میں دکھائے گئے سائنس فکشن افریقی مقامات کی طرح بنایا جائے گا اور وہاں کی علیحدہ کرپٹو کرنسی ’ایکیون‘ بھی ہوگی۔

Pop star Akon set to break ground on Senegal's first LEED-certified crypto- city | News | Archinect

’ایکون سٹی‘ میں علیحدہ ہسپتال، علیحدہ پولیس اسٹیشن، علیحدہ تعلیمی نظام اور کئی سیاحتی پوائنٹس بھی ہوں گے اور اس شہر میں ایک ایسا ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا، جس میں افریقہ کے تمام ممالک کی ثقافتی جھلک دکھائی دے گی۔

’ایکون سٹی‘ میں ایک ایسا ہوٹل تعمیر کیا جائے گا جس میں براعظم افریقہ کے 54 ممالک کی ثقافت کو پیش کیا جائے گا، یعنی اس ہوٹل کے کمروں کو تمام افریقی ممالک کی ثقافتی طرز پر سجایا اور تعمیر کیا جائے گا۔

غربت، بیروزگاری اور انتہائی کم سرمایہ کاری جیسے مسائل کا سامنا کرنے والے ملک سینیگال کی حکومت نے ایکون کی جانب سے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے نئے شہر کی تعمیر کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے ملک کے مستقبل کے لیے بہترین بھی قرار دیا ہے۔

Akon reveals new plans for his 2000-acre, cryptocurrency-powered 'Akon City'  in Senegal | London Evening Standard

’ایکون سٹی‘ کو وسطی افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار سے محض 100 کلو میٹر کی دوری پر معروف سیاحتی مقامات کے ارد گرد تعمیر کیا جائے گا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی تین میں شہر کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرلیا جائے گا۔

اگرچہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایکون نے سینیگال میں اپنے ہی نام سے الگ شہر تعمیر کا اعلان کیا ہے، تاہم وہ ماضی میں وہاں کے دیہات میں بجلی کی فراہمی، بچوں کی غذائی قلت کے منصوبے اور تعلیم جیسے فلاحی منصوبوں پر کام کرتے آ رہے ہیں۔

Rapper Akon signs a deal to create his own CITY in Senegal - named Akon  City | Daily Mail Online

ایکون کی پیدائش اگرچہ امریکا میں ہوئی، تاہم انہوں نے بچپن اور جوانی کا کافی عرصہ سینیگال میں گزارا، جہاں کی ان کی دادی کے گھر میں بھی بجلی تک کی سہولت میسر نہیں تھی اور وہ موم بتیاں جلا کر روشنی کرتی تھیں۔

سینیگال کی 40 فیصد آبادی کے پاس جدید دور میں بھی بجلی کی بنیادی سہولت دستیاب نہ ہونے کے باعث ہی ایکون نے 2014 میں وہاں کے دیہات کو بجلی فراہم کرنے کے منصوبوں کا آغاز کیا تھا۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker