اہم ترینتصویری خبرنامہ

کے سی آر کیلئے 300 ارب، دو دریا اور نالوں کی بحالی کیلئے 254 ارب روپے کی ذمہ داری وفاق کی ہوگی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کے لیے اعلان کردہ 11 سو ارب کے پیکیج کی رقم کن منصوبوں پر خرچ ہو گی اور کس منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی اس متعلق وفاقی وزیر اسد عمر نے تفصیلات بتا دیں۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے بتایا کہ وزیر اعظم نےکراچی تبدیلی پروگرام میں بڑے منصوبے کا وعدہ کیا ہے، کراچی گریٹر واٹر سپلائی منصوبے کےلیے46 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسد عمر کے مطابق کراچی سرکلر ریلوےکےلیے 300 ارب روپے رکھےہیں جب کہ گرین لائن بی آر ٹی منصوبے کے لیے 5 ارب روپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ریلوے فریٹ کوریڈور منصوبے کے لیے 131 ارب روپے ہیں، دو دریا اور نالوں کی بحالی کےلیے 254 ارب روپے شامل ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی کل لاگت کا تخمینہ 736 ارب روپے ہے، صوبائی حکومت نے کے سی آر منصوبے کی ذمہ داری لینے کی خواہش کا اظہار کیا مگر آئینی طور پر ریلوے وفاق کی ذمہ داری ہےاس لیے کے سی آر منصوبے کا تخمینہ 300 ارب روپے ہے اور ذمہ داری وفاق پر ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مقصدسیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں،کراچی والوں کوسہولیات فراہم کرناہے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker