اہم ترینبین الاقوامی پراپرٹی

لندن میں ایم کیو ایم پاکستان نے بانی کے گھر سمیت پارٹی کی 7 جائیدادوں پر دعویٰ دائر کردیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان نے لندن میں پارٹی کی 10 ملین پاؤنڈز سے زائد مالیت کی 7 جائیدادوں پر دعویٰ دائر کردیا۔

لندن ہائی کورٹ میں یہ دعویٰ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی ہدایت پر دائر کیا گیا ہے۔

درخواست میں بانی متحدہ اور ان کے بھائی اقبال حسین کے علاوہ طارق میر،محمدانور، افتخارحسین، قاسم رضا اور یوروپراپرٹی ڈویلپمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

جن 7 جائیدادوں کی ملکیت مانگی گئی ہے ان میں بانی متحدہ کی رہائش گاہ بھی شامل ہے اور ان سب کی کل مالیت 10 ملین پاؤنڈز (2 ارب 16 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد ہے۔

درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان کے وکلا نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی ٹرسٹ قوانین کے تحت ایم کیوایم پاکستان ہی ان جائیدادوں کی قانونی طور پر حق دار ہے۔

درخواست میں جائیداد کی فروخت اور ان کے کرایہ وغیرہ کی رقم پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker