اہم ترینبلدیاتی خبریں

شہر کو تجاوزات سے پاک، پارکس کی خوبصورتی کو ازسرنو بحال اور پارکنگ کے مسائل کے حل سے متعلق اہم اجلاس

سیکرٹری بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید نجم احمد شاہ کی زیر صدارت شہر کراچی میں پارکنگ مسائل کے حل، تجاوزات کے مکمل خاتمے اور پارکس کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر کراچی نوید احمد، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد، اسپیشل سیکرٹری نجیب احمد، میٹرو پولیٹن کمشنر کراچی افضال زیدی سمیت دیگر افسران شریک تھے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں ہونے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں سرکاری اراضی سے قابضین کا خاتمہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کامیاب کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نجم احمد شاہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برساتی نالوں کو مستقل طور پر بحال اور رواں رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ دوبارہ سے ان پر تجاوزات کسی بھی صورت قائم نہ ہونے دی جائیں اور مستقل بنیادوں پرانسداد تجاوزات کا محکمہ جامع و مربوط حکمت عملی کے ساتھ ویجیلنس کا نظام ترتیب دے۔

پارکس اور عوامی تفریح گاہوں کی خوبصورتی اور دیکھ بھال کے موضوع پر نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام پارکس اور زولوجیکل گارڈنز میں عوام کی بڑی تعداد تفریح کی خاطر جاتی ہے، لہذا اس بات کو سو فیصد یقینی بنایا جائے کہ فیملی اور چلڈرنز پارکس میں اوباش اور مشکوک افراد داخل نہ ہوپائیں، تاکہ بچے اور خواتین پرسکون انداز میں لطف اندوز ہوسکیں۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام تفریحی مقامات اور پارکس کی باونڈری والز اور جالیوں کے ساتھ کسی بھی طرح تجاوزات نظر نہیں آنی چاہیں اور کھیل کے تمام میدانوں میں صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کے لئے اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ شہر کے مختلف پر ہونے والی چارجڈ پارکنگ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ باقاعدہ ٹینڈر اور مشتہر کردہ مقامات کے علاوہ کسی بھی مقام پر غیر متعلقہ افردا کو عوام سے پارکنگ فیس کے نام پر رقم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے اور کسی بھی خودساختہ اور غیر قانونی پارکنگ کے سرپرستوں کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نجم احمد شاہ نے بطور خاص کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی صفائی وستھرائی کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور مختص کردہ مقامات کے علاوہ کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ نمائندہ۔۔۔۔۔سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کے روزمرہ کے مسائل سے نبٹنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام بلدیاتی اور انتظامی ادارے یکجا اور مکمل رابطے ہوں تاکہ کسی بھی عوامی خدمت کے عمل میں تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نجم احمد شاہ نے بتایا کہ صوبے اور شہر کی بہتری کی خاطر محکمہ بلدیات سندھ کوجدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے اور اس سارے عمل میں وزیر بلدیات و وزیر اعلی سندھ کی خصوصی توجہ اور دلچسپی ان کے ساتھ شامل ہے

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker