اہم ترینترقیاتی منصوبے

پاکستان میں موبائل فون بننا شروع، دسمبر 2022 تک 5G بھی لانچ ہوجائے گا

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے بتایا ہے کہ دسمبر 2022 تک فائیوجی پاکستان میں لانچ ہوجائے گا۔ وزارت آئی ٹی وزیراعظم کیساتھ مل کر فائیو جی کی لانچنگ کیلئےاقدامات کررہی ہے۔

بدھ کووفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق نے چترال میں تیز ترین انٹرنیٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا ویژن ڈیجیٹل پاکستان ہے اور اسی ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

سید امین الحق نے کہا کہ چترال لوئر اور اپردیر میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کا 1.3 بلین روپے کا پروجیکٹ ہے اور 12 مہینے میں مکمل ہوگا۔ کنیکٹوٹی کے مسائل پر کام شروع ہوچکا ہے۔ شمالی بلوچستان میں بھی انٹرنیٹ کے مسائل پر کام جاری ہے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں یونی سیف اور وزرات آئی ٹی کا مشکور ہوں ، چترال میں فائیو اسٹار ہوٹل بننے جارہا ہے ، انٹرنیٹ کی وسعت سے ٹورازم کو بھی فروغ ملے گا۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ رابطےسے چترال لوئر اور اپر دیر میں بھی حالات بہتر ہونگے، ٹورازم آفس کےلیے بھی کوشش ہے کہ آفس کھلے ماحول میں بنیں، خواہش تھی 26 سائٹ کھلیں اور سیاحتی سرگرمیاں فراہم کریں۔

وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ 17 کروڑ کی آبادی کے ہاتھ میں موبائل اور 9 کروڑ لوگوں کے پاس براڈ بینڈ کی سہولت موجود ہے۔ وزارت کی پالیسی ہے کہ جہاں پر سیاحت ہے وہاں انٹرنیٹ موجود ہوگا جبکہ ای گورننس اور ای ہیلتھ کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

امین الحق نے بتایا کہ اسلام آباد میں ٹیکنالوجی زون تیار ہے۔ اگلے ہفتے تک وزیراعظم سے گراؤنڈ بریکنگ کروائی جائے گی۔ خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں پاکستان میں فائیو جی آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موبائل فون بننا شروع ہورہے ہیں ہمارا وژن ہے کہ ہر شہری کے ہاتھ میں سستا موبائل فون ہو۔ موبائل فون کو قسطوں پر بھی دیا جائے گا تاکہ سب کی دسترس میں ہو۔ وزارت کی کرپشن پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔

Image result for Pakistan manufactured first smartphone
پاکستان میں بھی اب مختلف برانڈڈ کمپنی کے اسمارٹ موبائل فون بننا شروع ہوگئے ہیں
Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker