اہم ترینبلدیاتی خبریں

بارشوں اور مون سون کے آغاز سے قبل ہی تمام حفاظتی اقدامات اور تیاریاں مکمل کرنے کا فیصلہ

کراچی: سیکریٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بارشوں اور مون سون کے آغاز سے قبل ہی تمام حفاظتی اقدامات اور تیاریاں مکمل ہوں تاکہ شہر کی عوام کو کسی بھی دشواری یا زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سیکریٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ سید نجم احمد شاہ کی سربراہی میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپشل سیکرٹری ٹیکنکل، ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈی جی کے ڈی اے، ڈپٹی کمشنر ساوتھ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ بارشوں میں متاثرہ علاقوں کا سیوریج و ڈرینج سسٹم بہترین اور موثر بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اس موقع سیکرٹری بلدیات سندھ سید نجم احمد شاہ کو گزشتہ بارشوں میں متاثرہ علاقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سید نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ مون سون کی آمد میں چونکہ چند ہی مہینے باقی ہیں لہذا واٹر بورڈ، کے ڈی اے سمیت تمام میونسپل دفاتر پیشگی حکمت عملی ترتیب دیں تا کہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال پر قابو پانا دشوار ثابت نہ ہو۔

نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ یوسف گوٹھ اور وہ تمام علاقے جہاں گزشتہ بارشوں میں نکاسی آب کے حوالے سے مشکلات پیش آئیں تھی، ان تمام علاقوں کی تفصیلی گراوئنڈریسرچ منعقد کرکے ہنگامی بنیادوں پر وہاں سیورج، نکاسی آب اوردیگر ترقیاتی امور کے حوالے سے سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر نشیبی اور حساس علاقے میں واٹر ڈرینج سسٹم پوری طور پر فعال اور سرگرم ہے۔

نجم احمد شاہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ساوتھ میں واقع وزیر مینشن اور اولڈ سٹی ایریا کے تنگ علاقوں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کو تبدیل کرکے وہاں نئی انسٹالیشن عمل میں لائی جائے اور اس امر کی تکمیل میں تمام متعلقہ ادارے مکمل کوآرڈینیشن اور ہم آہنگی کے ساتھ سارے عمل کو سر انجام دیں۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے بطور خاص ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں پانی کا ریلہ داخل ہونے کی شکایات ملی تھیں ان پر بطور خاص توجہ دی جائے اور اورنگی ٹاون، کشمیر کالونی سمیت تما م علاقوں میں ڈرینج اور اور سیوریج کا نظام مکمل طور پر بحال کیا جائے۔

نجم احمد شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بارشوں اور مون سون کے آغازسے قبل ہی تمام حفاظتی اقدامات اور تیاریاں مکمل ہوں تاکہ شہر کی عوام کو کسی بھی دشواری یا زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے بتایا کہ نالوں پر موجود تجاوزات ہٹانے کا عمل بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، اور برساتی نالوں کی کشادگی کے نتیجے میں سیلابی ریلوں کی تباہی سے بھی نجات مل سکے گی۔

سیکرٹری بلدیات سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ نالوں میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں اور بلدیات کے عملے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker