اہم ترینترقیاتی منصوبے

ایم ایل ون میگا منصوبے کو بروقت شروع کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور چینی سفیر نونگ رانگ نے ایم ایل ون کو بروقت شروع کرنے پر اتفاق کیا، انہوں نے آنے والے مہمان کو بھی سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

وزیر سواتی نے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان میں ریلوے کے سب سے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے اور اس کو عملی شکل دینے سے اسلام آباد اور بیجنگ کے مابین موجودہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کا منصوبہ پاکستان ریلوے کی تقدیر بدل دے گا’۔

‘ہم چین کی حکومت کے اس منصوبے کے لئے پاکستان کو ہر ممکن مدد کے شکر گزار ہیں۔ ایم ایل ون منصوبہ چاروں صوبوں میں پشاور سے کراچی تک انجام پائے گا، جس کے تحت اس کی تعمیر کے لئے مقامی افراد اور چینی کارکنوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker