
اہم تریندیگر خبریں
برنس روڑ فوڈ اسٹریٹ بند کرنے کے لیے علاقہ مکینوں کی عدالت میں درخواست دائر
کراچی میں برنس روڑ فوڈ اسٹریٹ بند کرنے کے لیے علاقہ مکین نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جائیں لاہور، دیکھیں ہر جگہ فوڈ اسٹریٹس ہیں۔ بیچارے غریب لوگ کھانا کھاتے ہیں، کیا ہم بند کرا دیں؟
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شام 6 بجے کے بعد موٹر سائیکل تک گھر نہیں لے جا سکتے۔ یہاں 8، 10 ہوٹل ہیں لیکن 50 ہزار مکینوں کو سزا کیوں مل رہی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ 50 ہزار افراد کو فائدہ 50 کو نقصان تو عدالت 50 ہزار کے حق میں فیصلہ کرے گی۔ اگر اہل محلہ کو شکایت ہے تو سب حلف نامے دیں۔
جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ کراچی پہچانا ہی بزنس روڑ سے جاتا ہے۔ کراچی والے پہلے ہی ذہنی تنہاؤ کا شکار ہیں اور اگر کراچی والے بچوں کے ساتھ کھانا کھا لیتے ہیں تو کیا ہوگیا؟
عدالت نے درخواست گزار سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔