اہم ترینترقیاتی منصوبے

کراچی کیلئے بڑا منصوبہ، شہر کے کچرے سے بجلی بنائی جائے گی

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کیلئے بڑا منصوبہ بنالیا، جس کے تحت کراچی کا کچرا اب بجلی بن کر دوڑے گا اور شہر کی صفائی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کے کچرے سے بجلی بنانے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ کچرے کو جلا کر اس سے بجلی بنانے کا منصوبہ ماحول دوست ہے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ کچرے سے بجلی بنانے کی فزیبلٹی رپورٹ اگلے دو ہفتے کے اندر وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں روزانہ8 سے10ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس سے200 میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

امتیاز شیخ نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے سے کراچی کے کچرے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگایا جاسکتا ہے اور بعد ازاں اس کا دائرہ سندھ کے دوسرے شہروں تک بھی پھیلایا جائے گا۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker