اہم ترینبلدیاتی خبریں

چین سے منگوائے گئے جدید فائر ٹینڈرز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حوالے

رواں سال گرین لائن کی صورت میں ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی، گرین لائن بسوں کی ڈلیوری جون میں ہو جائے گی

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو جس صوبے کا ذمہ دار ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں چین سے منگوائے گئے جدید فائر ٹینڈرز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کراچی پاکستان کو وسائل فراہم کرنے والا شہرہے لیکن اس کو اس کا حق نہیں مل رہا، پاکستان میں براہ راست ٹیکسز کی مد میں 40 فیصد جبکہ سندھ کا 90 فیصد سے زائد ریونیو کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے، کے ایم سی کے پاس گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوانے اور ملازمین کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ جو جس صوبے کا ذمہ دار ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے، کراچی کے لئے وفاق اپنی آئینی ذمہ داری سے بڑھ کر کردار ادا کررہا ہے، کراچی میں وفاقی حکومتی پیکیج کے ذریعے کام کرائے جارہے ہیں۔ رواں سال گرین لائن کی صورت میں ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی، گرین لائن بسوں کی ڈلیوری جون میں ہو جائے گی، جولائی یا اگست میں گرین لائن بس چلنے لگے گی، کراچی سرکلر ریلوے پر کئی دہائیوں سے کام رکا تھا اسے تیزی سے آگے لے کر چلیں گے،کے فور منصوبے کی تکمیل کے لئے بھی وفاقی حکومت کوشاں ہے۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے محمود آباد نالے پر عملی کام کا آغاز کردیا ہے جبکہ اورنگی اور دیگر نالوں پر بھی تجاوزات ہٹانے کے بعد کام شروع ہوجائے گا۔

May be an image of 2 people and people standing

May be an image of 2 people and people standing

May be an image of outdoors

May be an image of outdoors

 

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker