اہم تریننقطہ نظر

کے ٹو بیس تک کیسے پہنچا جا سکتا ہے؟؟

تحریر: شان حیدر
رسرچ اسٹوڈنٹ جامعہ کراچی
(Department of Mass Communication)

یہ سوال آج کل ہر پاکستانی کے ذہین میں ہے اور پوچھ رہا ہے آئیں آپ کو بتاتے ہیں کہ K2 بیس کیمپ تک کیسے پہنچ سکتے ہیں،اسلام آباد سے سکردو آپ بذریعہ روڈ اور بائی ائیر دونوں طریقوں سے جا سکتے ھیں۔ اسلام آباد سے سکردو کا کل فاصلہ 639 کلومیٹر ہے۔ جب آپ سکردو پہنچ جائیں گے تو وہاں سے آگے آپ کی منرل شروع ہوگی جو ایڈونچر سے بھرپور ہوگی۔سکردو سے اسکولی تک آپ نے جیپ پر سفر کرنا ہے جو قریب سات سے آٹھ گھنٹوں پر مشتمل ہوگا یہ ٹوٹل 126 کلومیٹر سفر ہے۔اسکولی میں ہی K2 کمپ سائٹ ہے یہ گاڑیوں کا آخری سٹاپ ہے یہاں سے آگے کسی قسم کی کوئی ٹرانسپورٹ نہیں جاتی۔ یہاں سے آگے پیدل سفر کی شروعات ہوتی ہیں،آپ کو اسکولی سے K2 بیس کیمپ تک 90 کلومیٹر پیدل چلنا ہے۔ رات کو اسکولی میں قیام کے بعد صبح آپ نے (جھولا) کی طرف پیدل چلنا شروع کریں گے۔ یہ ٹوٹل 18 کلومیٹر کا سفر ہے جو قریب تقریبا دس سے بارہ گھنٹے کی ہائیکنگ کے بعد آپ جھولا پہنچیں گے۔ جھولا کیمپ سائٹ پر رات بسر کرنے کے بعد صبح آپ یہاں سے (پائیو) کی طرف نکل پڑیں گے۔ جھولا سے پائیو تک 22 کلومیٹر کا سفر ہے، دن بھر ہائیکنگ کے بعد آٹھ سے دس گھنٹوں کی مسافت کے بعد (پائیو کیمپ سائٹ پہنچیں گے،اکثر لوگ یہاں ایک دن سٹے کرتے ہیں کیوں کہ اس سے آگے آپ کا سفر دنیا کے دوسرے بڑے گلیشئر (بالتورو) پر ھوگا جو 65 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔
 
پائیو سے (اردوکس) 21 کلومیٹر سفر بھی کم و بیش آٹھ سے دس گھنٹوں محیط ھے، یہاں سے آپ کو ٹینگو ٹاورز کا نظارہ بھی دیکھنے کو ملے گا،ٹھنڈی یخ رات کے بعد آپ کا اگلا سفر اردوکس سے (گورو 2) کی طرف ہے یہ بھی 15 کلومیٹر کا سفر ہے یہ سفر کرنے کے بعد آپ منرل مقصود کے قریب پہنچ چکے ہیں
نیکسٹ آپ نے (گورو 2) سے (کنکورڈیا) کی طرف اپنا سفر جاری رکھنا ہے جو 12 کلومیٹر پر محیط ہے۔
کنکورڈیا پہنچ کر پہلی نظر میں آپ کو مرشد کا دیدار ہوگا،یہ عظیم الشان چوٹی دنیا کی دوسری بڑی چوٹی ہے
1953 میں امریکی کوہ پیماں جارج بیل نے K2 کو Savage Mountain نام دیا ان کا کہنا تھا ایک خطرناک پہاڑ ہے جو آپ کو مارنے کی کوشش کرتا ہے۔
اگر آپ K2 کے قدموں میں جانا چاہتے ہیں تو کنکورڈیا سے آپ کو K2 بیس کیمپ تک مزید 11 کلومیٹر کی ہائیکنگ کرنی ہوگی اور یوں آپ K2 بیس کیمپ پہنچ جائیں گے۔
اس کے علاوہ آپ گیشربرم 2 (8،035 میٹر) براڈ پیک (8،051 میٹر) بھی دیکھ سکتے ہیں۔
کتنے پیسوں میں کے ٹو بیس تک جا سکتے ھیں تو یہ مختلف ٹورسٹ کمپنیوں کا کے مختلف ریٹ ہیں کم سے 1 لاکھ پچاس سے شروع ہوتے ہیں اور پانچ لاکھ تک جاتے ہیں سہولیات کی فراہمی کی بنیاد پر ۔۔۔!!!
 
نوٹ۔ ہوسکتا ہے اس میں بہت ساری چیزیں رہ گئی ہوں کیوں کہ میں کوئی کوہ پیماں نہیں ہوں یہ ڈیٹا مختلف سائٹ سے لے کر اس کو آسان الفاظ میں لکھنے کی کوشش کی ہے امید کچھ سوالات کے جوابات عام آدمی کو مل گئے ہوں گے۔
Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker