اہم ترینبلدیاتی خبریں

محمود آباد نالے کو اطراف سے سڑک کی تعمیرات کے کام کا آغاز ہوگیا

محمود آباد نالے کو اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد چوڑا کرنے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نالے کو چوڑا کرنے کا کام سندھ حکومت کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔مستقبل میں نالے کے اطراف تجاوزات قائم نہ کی جاسکیں اس کیلئے دونوں اطراف میں سڑک اور گرین بیلٹ بھی تعمیر کی جائے گی۔کے ایم سی کا محکمہ ورکس اینڈ سروسز سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر محمودآباد نالے کو چوڑا کرنے کا کام کرے گا۔
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد نے بتایا کہ محمودآباد نالے پر اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کے بعد ترقیاتی کام شروع کیا جاچکا ہے۔ کراچی میونسپل کارپوریشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی میں مون سون سے قبل برساتی نالے کی صفائی مکمل کرلی جائے گی، بارشوں کے دوران کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی۔

محمود آباد نالے پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز رواں سال جنوری میں ہوا تھا۔

کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ نے ایک ماہ کے عرصے میں نالے پر سے تمام اقسام کی تجاوزات کا خاتمہ کردیا۔نالے کے اطراف منظور کالونی فائر اسٹیشن سے کورنگی روڈ تک تقریبا ساڑھے 7 کلو میٹر پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ آپریشن کے دوران کے ایم سی نے محمودآباد نالے کے اطراف سے 239 پختہ مکانات مسمار کئے، جن میں 58 مکانات نالے پر قائم تھے جنہیں مکمل طور پر مسمار کردیا گیا

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker