اہم تریندیگر خبریں

پی ایس ایل میچوں کے دوران کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کی طرف صرف ایک سڑک بند ہوگی

ٹریفک پولیس نے عدالت عالیہ میں حلفیہ بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل میچوں کے دوران کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کی طرف صرف ایک سڑک کے علاوہ باقی تمام راستے عوام کے لئے کھلے رہیں گے، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حلف نامہ منظور کرتے ہوتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

بدھ کو سڑکوں کی بندش کے خلاف پاسبان کی آئینی درخواست کی سماعت ہوئی اس موقع پر ایس پی ٹریفک ایسٹ کی جانب سے حلفیہ بیان جمع کرایا گیا جس میں پی ایس ایل میچوں کے دوران ٹریفک پلان کے حوالے سے کہا گیا ہے پی ایس ایل میچوں کے دوران آغا خان اسپتال والے روڈ کو جو نیو ٹاؤن سے ڈالمیا تک جاتا ہے، کھلا رکھا جائے گا۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker