اہم ترینبلدیاتی خبریں

بارش میں کراچی تباہ ہوا، وفاق و سندھ صرف سیاست کرتے رہے .. بتائیں کیا کام کیا ؟؟ – سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے بارشوں کے دوران شہر ڈوبنے اور متاثرین کو معاوضہ دینے سے متعلق درخواست پر صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں برسات کے دوران شہر ڈوبنے اور متاثرین کو معاوضہ دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا صوبے کی ایسی پالیسی ہے جو نقصانات کا ازالہ کرسکی کیا صوبائی حکومت نے کسی کو معاوضہ دینا یا نہیں تباہ کاریوں سے متعلق وفاق کی کیا پالیسی جو تفصیلات ہیں پیش کی جائیں عدالت نے فریقین سے 31 مارچ کو رپورٹ طلب کرلی درخواست گزار نے موقف کیا اختیار کیا تھا کہ بارش میں کراچی تباہ ہوا، وفاقی اور صوبائی حکومت صرف سیاست کرتی رہیں کئی سماعت گزر جانے کے باوجود حکومتوں کی جانب سے جواب تک جمع نہیں کرایا گیا کراچی سے یہ لوگ مال کماتے ہیں مگر کراچی تباہ ہوتا جارہا ہے وزیر اعظم نے 11 سو ارب روپے کراچی پر خرچ کرنے کا اعلان کیا مگر اب تک کچھ نہیں ہوا۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker