
اہم ترینبین الاقوامی پراپرٹی
جنوبی کوریا نے ملک میں 2025 تک سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کی انتظامیہ اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے تحت 2025 تک ملک بھر میں 8 لاکھ سے زیادہ نئے ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کرے گی،وزیر مملکت برائے انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ “بیون چانگ ہیم” اس عوامی منصوبے کی نقاب کشائی کریں گے، فراہم کردہ نئے مکانات میں سے تین لاکھ دارلخلافہ سیئول میں تیار ہوں گے
بتایاگیا ہے کہ جنوبی کوریا کی حکومت اگلےمرحلے میں 20 لاکھ سے زیادہ مکانات تعمیر کرے گی۔نئے گھروں کی تعمیر کیلئے پانچ اصولوں کو خصوصی طور پر نظر میں رکھا گیا ہے جن میں مناسب رہائش ، معیاری انفراسٹرکچر کی فراہمی اور خاص طور پر سب وے سٹیشنوں کے قریب کے علاقوں میں تعمیرات شامل ہیں.