اہم ترینبلدیاتی خبریں

کمپنی معاہدے کے مطابق کچرا نہیں اٹھارہی, چائنیز کمپنی کچرا اٹھانے کا طریقہ کار تبدیل کرے

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، زبیر چنہ نے اجلاس میں چائنیز کمپنیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چائنیز کمپنی معاہدے کے مطابق کچرا نہیں اٹھارہی، اس کے لئے انہیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد شہر کو کچرے سے پاک کرکے عوام کو ریلیف دینا ہے لیکن عوام کی شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔

چائنیز کمپنی کچرا اٹھانے کا طریقہ کار تبدیل کرے اور جہاں سے کچرا پیدا ہورہا ہے وہاں سے کچرا اٹھائے۔ یہی بین الاقوامی طریقہ کارہے جس کے تحت تمام کچراکنڈیوں کا خاتمہ ہوگا اور کچرا کھلی جگہ یا سڑکوں پر آنے کی نوبت نہیں آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملبے اور کچرے کے لئے الگ الگ گاڑیاں استعمال کریں اسے مکس نہیں کریں۔

اجلاس میں چائنیز کمپنی کے سربراہان، منیجرز، ایس ایس ڈبلیوایم بی کے ایگزیکٹو دائریکٹر ، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز و دیگر موجود تھے۔

انہوں نے چائنیز کمپنی کو تنبہہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے میں تمام منصوبہ بندی کرکے رزلٹ دیں ، تمام طریقہ کار پر دوبارہ نظرثانی کرکے اپنے منیجرز اور دیگر عملے کو ٹریننگ دیں۔ دریں اثناء انہوں نے ایس ایس ڈبلیوایم بی کی ٹیم کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چائنیز کمپنی کے ساتھ حکمت عملی مرتب دینے کے لئے ٹیم کی طرح کام کریں تاکہ شہریوں کو صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے ازالے کے فوری حل اور مثبت نتائج حاصل ہوسکیں ، انکی مانیٹرنگ اور انکے کام میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران و عملے کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے اور ہر صورت میں ادارے کی کارکردگی بہتر بنائی جائے

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker