اہم ترینپاکستان پراپرٹی

ہریٹیج قرار دی گئی عمارتوں کی مرمت اور بحالی کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے اینڈویمینٹ فنڈ بنانے کا فیصلہ

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ثقافت کی ثقافت و ہریٹیج ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے کے ثقافتی ورثہ قرار دیے مختلف مقامات کی دیکھ بھال اور بحالی کے حوالے سے اہم ایجنڈے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر سیکریٹری ثقافت اکبر لغاری، کمیٹی میمبران حمید ہارون، ڈاکٹر کلیم لاشاری اور دیگر میمران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہومی کترک بلڈنگ کے اوپر تبدیلی و توسیع منصوبے کی اجازت کی درخواست کے حوالے سے اینجنڈا پیش کیا گیا، جسے ایڈوائزری کمیٹی نے مجوزہ پلان میں مزید بہتری لانے کے بعد آئیندہ اجلاس معاملہ ٹیکنیکل کمیٹی کے حوالے کردیا۔کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سول لائینز کوارٹرز کراچی میں بننے والی نئی عمارتوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ ہیریٹیج قرار دی گئیں عمارتوں کی حفاظت کا خیال رکھیں گے۔

اجلاس میں ملاکا بلڈنگ کے حوالے سے رکارڈ میں درستگی کی ایجنڈا کو منظور کیا گیا۔سیکریٹری ثقافت کی جانب سے اجلاس کو آگہی دی گئی کہ لاڑکانہ میں ہریٹیج قرار دی گئی ڈپٹی کمشنر آفیس کی عمارت کا نام ڈپٹی کمیشنر ہاس سے تبدیل کر کہ ڈپٹی کمشنر آفیس کے تصحیحی نوٹیفکیشن کی اجازت دی جائے جسے کمیٹی نے منظور کر لیا۔کراچی میں واقع ہیرٹیج عمارت گلشکر منزل کی بحالی اور تحفظ کے اقدامات اٹھانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ این جے وی اسکول کے طالب علموں کی رہائش ہاسٹل بنانے کی ضرورت ہے۔کمیٹی نے ہاسٹل کے لیے تجویز کردہ پلان کو ٹیکنیکل کمیٹی سے معاونت کے بعد آئیندہ اجلاس میں دبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف سیکریٹری کی جانب سے ہدایات دی گئیں کہ ہریٹیج قرار دی گئی عمارتوں کی مرمت اور بحالی کے لیے اینڈویمینٹ فنڈ بنایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہریٹیج قرار دی جانے والی عمارتوں کے مالکان کو مرمت کو بحالی کے سلسلے میں مدد کی جائے گی۔فیصلہ کیا گیا کہ ہریٹیج عمارتوں کی منسوخی کی صورت میں نئی تعمیرات کی منظوری کے لیے مجوزہ سفارشات سے بھی کمیٹی کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ ہریٹیج عمارتوں کے اصل حسن کو بحال رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker