اہم تریندیگر خبریں

سندھ حکومت کا 3 ہزار ایکڑ رقبے پر اہم منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت کا 3 ہزار ایکڑ رقبے پر پام کی کاشت کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 23 فروری کی صبح طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں پام کی کاشت کے حوالےسے منصوبے پر غور کیا جائیگا، محکمہ جنگلات کی زمین سے متعلق حتمی فیصلہ بھی سندھ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ تقریباً 3 سے 4 ارب ڈالر پاکستان پام آئل کی درآمدات پر خرچ کرتا ہے منصوبے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

3 ہزار ایکڑ زمین محکمہ جنگلات کی ملکیت ہے اور محکمہ ماحولیات و ساحلی ترقی سندھ زمین کا انتظامی کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پام کی کاشت کا نیا منصوبہ شروع کرے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ میں 50 ایکڑ رقبے پر پام کی کاشت کی گئی تھی جو انتہائی کامیاب رہی، نجی شعبے کے اشتراک سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں پام کی کاشت مزید بڑھائی جائےگی، محترمہ بے نظیر بھٹو کا ویژن تھا کہ ساحلی علاقوں کو پام کی کاشت کے لیے استعمال کیا جائے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker