اہم ترینپاکستان پراپرٹی

جمعہ گوٹھ گلشن یوسف میں پلاٹ نہ ملنے پر ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کی عدالت میں درخواست

سندہ ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ ندیم شیخ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ندیم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کے درخواست گزاروں کی عمریں 70 سال سے زائد ہیں ہائی کورٹ رول کے تحت سینئر سیٹیزن کے ذمرے میں آتے ہیں۔

گزشتہ سماعت میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ایڈووکیٹ ندیم شیخ نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے اس اہم مقدمہ کو فاسٹ ٹریک میں سماعت کا بھی حکم دیا تھا، درخواست میں چودہ سو ریلوے ملازمین کو پلاٹ نہ دینے سے متعلق درخواست دائر کی گئی ہے درخواست کے مطابق 1984 میں جمعہ گوٹھ میں گلشن یوسف کے نام سے ریلوے ملازمین کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اعلان اس وقت کے سابق وفاقی وزیر ریلوے یوسف رضا گیلانی نے کیا تھا جبکہ دو ہزار تیرہ میں سینیٹ چیئرمین نے بھی پلاٹ دینے کاکہا تھا لیکن ابھی تک ملازمین کو پلاٹ نہیں دیئے گئے۔

ایڈوکیٹ ندیم شیخ کی درخواست پر سیکٹریرز ریلوے چیئرمین ریلوئے ایس ایس پی ریلوئے سمیت دیگر کو فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوے پاکستان ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کے وکیل کو پابند کیا کے مقررہ تاریخ میں جواب داخل کیا جاے۔

دوسری جانب ایڈووکیٹ ندیم شیخ نے نیب کا معاملہ پر نوٹس جاری کرنے پر اظہار تشکر کیا انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ متاثرین کو عدالت سے جلد انصاف ملے گا۔ جسٹس ہیلپ لائن نے چیئرمین نیب اور چیئرمین اینٹی کرپشن سے بھی اپیل کی ہے کہ پاکستان ریلوے کے ملازمین کو پلاٹ دے کر انصاف فراہم کیا جائے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker