اہم ترینپاکستان پراپرٹی

سندھ حکومت نے کوآپریٹو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسر کو سہارن پور سوسائٹی کا انچارج بنادیا

کراچی: ڈیپارٹمنٹ آف کوآپریٹو سوسائٹی کے سب انسپکٹر کو سہارن پور سوسائٹی کا انچارچ مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے سہارن پور سوسائٹی کا دورہ کیا ممبران کے ہمراہ سہارن پور سوسائٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سوسائٹی کے گیٹ سے اندر بھی کوئی داخل نہیں ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سہارن پور سوسائٹی 40 سال سے مشکلات کا شکار ہے 2012 میںکئی بار ہائی کورٹ کے فیصلے آچکے ہیں۔

2012 میں ناظر ہائی کورٹ وایڈمنسٹریٹر نے ایک لسٹ بنائی ہے اس کی بنیاد پر ہم الیکشن کروائیں گے اور الاٹیز کو پلاٹ بھی دئیے جائیں گے مگر ہمیں لینڈ گریپر روں سے خطرہ ہے انہوں نے اندر فیکٹریاں اور باڑے بنائے ہوئے ہیں۔آج ہمارا ان ممبر حضرات کو بلانے کا مقصد یہ ہے کہ ہمیں اپنے مسائل بتائیں تاکہ ہم سندھ گورنمنٹ کے سامنے رکھیں۔ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور سندھ حکومت کی مدد سے ہم نے یہ جگہ قبضہ مافیا سے خالی کروائی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد یہاں ڈیولپمنٹ ہوسکے تمام ممبر اپنی فائلیں جمع کروائیں تاکہ ہم کورٹ کی لسٹ سے چیک کرسکیں۔ بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر زین العابدین نے سوسائٹی کا دورہ کیا اور ممبران کو جلد مسائل کے حل کی یقین دھانی کروائی۔

سندھ حکومت نے کوآپریٹو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسر کو سہارن پور سوسائٹی کا انچارج بنادیا

Land & Plots for sale in Saharanpur Cooperative Housing Society | OLX.com.pk

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker