اہم ترینپاکستان پراپرٹی

بلدیہ عظمی کی لینڈ گریبرز کے خلاف کارروائی، جرمن ٹرسٹ کی جگہ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی

پروجیکٹ اورنگی بلدیہ عظمی کراچی نے پیر کے روز خصوصی انسداد تجاوزات مہم میں جرمن ٹرسٹ کی جگہ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی ۔لینڈ گریبرز نیب اور اداروں کے نام سے قبضہ کی کوشش کر رہے تھے۔ لینڈ گریبرز کو جب گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے عمران بنگش، امتیاز بٹ او ردیگر کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا ۔

جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر اور پولیس کی آمد پر یہ افراد فرار ہوگئے۔ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رضوان خان ، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات جاوید مصطفی نے خود جا کر کام بند کرادیا اور مذکورہ افراد کے خلاف ایٖف آئی آر درج کرانے کے لئے لینڈ گریبرز کی رپورٹ جمع کرادی۔انسدا تجاوزات کے انسپکٹرز توقیر احمددرباری، منیر اختر، صلاح الدین ، ناصر خان و دیگر نے تمام میٹریل قبضہ میں لے لیا۔

جو غیر قانونی تعمیرا ت کے لئے لایا گیا تھا۔بخاری کالونی میں شہری اختر منیر کی شکایت پر علی گڑھ کالونی میں غیر قانونی تعمیرات بھی رکوا دی گئیں۔ توحید کالونی شیٹ نمبرچار پر پہاڑی پر کٹنگ پر ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرلز سے رابطہ کیا۔انہیں کہا کہ وہ فوری اس سلسلے میں لینڈ گریبرز کے خلاف کاروائی کریں ۔ جبکہ محکمہ نے بھی اسکی رپورٹ متعلقہ تھانے کو کردی ہے۔

جرمن ٹرسٹ کو پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اظہار وجوہ کا نوٹس اور دوبارہ قبضہ کی صورت میں توہین عدالت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرانے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ گریبرز کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور کہیں بھی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہونے دی جائیں گی۔ جاوید مصطفی کو انہوں نے ہدایت کی کہ وہ چھٹی کے دنوں میں خصوصی ٹیم متعین کریں جو علاقوں میں مکمل واچ رکھے اور فوری کاروائی عمل میں لائے

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker