اہم ترینپاکستان پراپرٹی

ضلع وسطی کے علاقے عزیزآباد میں ایک بار پھر غیرقانونی تعمیرات میں تیزی

کراچی: کراچی ضلع وسطی کے علاقے عزیزآباد بلاک 2 میں ایک بار پھر غیرقانونی تعمیرات میں تیزی آگئی ہے۔ ایک سو بیس مربع گز کے پلاٹوں پرگراونڈ پلس تھری منزلہ عمارتیں بنائی جا رہی ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کے کہ ایس بی سی اے کے عملے کے ساتھ ملی بھگت کر کے یہ کا م انجام دیئے جا رہے ہیں۔ خاص کر چھٹیوں والے دنوں کا تعمیرات کے لئے انتظار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے پورے ضلع وسطی کے بعد ضلع شرقی کے بعض علاقوں میں میں پورشن بنانے اور نقشے سے ہٹ کر اضافی منزلیں بنانے کی شکایات زیادہ ہیں۔ چند روز قبل ناظم آباد بلاک 4 کے مکینوں نے علاقے میں مکانوں کو پورشن میں تبدیل کرنے سے ہونے والے نقصانات جس میں انفرا اسٹرکچر پر دباو ، سیوریج نظام کی تباہی اور پانی کی مسلسل ہونے والی کمی کے خلاف احتجاج کیا تھا جبکہ ریزیڈینس ایسوسی ایشن نے عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے نئے ڈی جی کی تعیناتی کے بعد ایس بی سی اے کی جانب سے اس سلسلے تاحال کوئی موثر کارروائیاں دیکھنے میں نہیں آرہیں مکینوں نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور وزیر اعلی سندھ سے مذکورہ علاقوں میں خلاف ضابطہ تعمیرات فوری رکوانے کی اپیل کی ہے جبکہ وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خود اس علاقے کا دورہ کر کے دن رات جاری والی غیر قانونی تعمیرات کو رکوانے لئے کوئی لائحہ عمل ترتیب دیں اور اس میں ملوث افسران اور عملے کے خلاف کارروائی کریں۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker