اہم ترینبلدیاتی خبریں

سفاری ایریا میں شہری اپنی گاڑیوں میں فیملیز کے ساتھ سفاری ایریا جاسکتے ہیں – ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ سفاری ایریا میں شہری اپنی گاڑیوں میں فیملیز کے ساتھ سفاری ایریا جاسکتے ہیں، سفاری پارک میں میاواکی فاریسٹ بڑی تعداد میں لگائے جائیں گے، برڈ آوری اور خالی پنجروں میں نئے پرندے اور جانور رکھے جائیں اور شہریوں کو سفاری میں موجود تمام سہولتوں سے لطف اندوز ہونے کے مکمل مواقع فراہم کئے جائیں،

یہ بات انہوں نے سفاری پارک کے اچانک دورے کے موقع پر کہی، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان، ڈائریکٹر جنرل پارکس طٰحہ سلیم، ڈائریکٹر جنرل ورکس شبیہہ الحسن زیدی، ڈائریکٹر سفاری آفتاب قائم خانی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سفاری پارک 207 ایکڑز رقبے پر مشتمل پاکستان کا سب سے بڑا سفاری ہے اور دنیا بھر میں سفاری پارکوں کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے، کراچی کے اس واحد سفاری پارک کو بہتر بنانا ضروری ہے اور اس میں مہیا کی گئی سہولیات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا کہ جو جانور یہاں موجود ہیں انہیں دیکھنے کے لئے اب سفاری پارک میں آنے والے لوگ اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر ہی سفاری ایریا کو دیکھ سکیں گے

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں تفریحی سہولیات کو بہتر بنایا جائے ایڈمنسٹریٹر اس موقع پر ہاتھی انکلوژر گئے جہاں ہاتھی سونو اور ہتھنی ملکہ کو اپنے ہاتھ سے خوراک دی اور سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کہ جن میں ہتھنی ملکہ کے پاؤں میں انفیکیشن ظاہر کیا جاتا تھا اسے دیکھا اور ہدایت کی کہ ہتھنی ملکہ کا ہر ہفتے ویٹرنری ڈاکٹر معائنہ کرے اور ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے

انہوں نے کہا کہ سفاری پارک میں مختلف جانوروں کے یہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے وہ خوش آئند ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں انہیں سازگار ماحول میسر ہے، مختلف جانوروں میں اب تک 14 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جو سب صحت مند ہیں

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہاں بڑی تعداد میں شہری اپنے خاندان کے ہمراہ آتے ہیں اور ان جانوروں کو قریب سے دیکھنے کے مواقع انہیں میسر آتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کو اس موقع پر بتایا گیا کہ سفاری پارک میں ایک لائبریری کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں جنگلی حیات سے متعلق کتابیں رکھی جائیں گی تاکہ وہ طلباء جو جنگلی حیات پر ریسرچ کرنا چاہیں وہ اس سے مستفید ہوسکیں

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سفاری پارک میں بڑے پیمانے پر میاواکی فاریسٹ لگائے جا ئیں گے تاکہ جنگل کا ماحول یہاں پیدا ہواور جانوروں کو اس قدرتی ماحول میں رہنے کے مواقع میسر آئیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پارکنگ ایریا، پلے لینڈ اور دیگر جگہوں کا بھی دورہ کیااور شہریوں کو مہیا کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker