اہم ترینبلدیاتی خبریں

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے 4K چورنگی کی فوری مرمت کیلئے فوری ہدایت جاری کردی

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے 4-K چورنگی سرجانی سے متعلق اخبارات اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس چورنگی کو فوری طور پر تعمیر کیا جائے اور اس چورنگی سے تجاوزات کو ختم کیا جائے

اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو بلال میمن، کے ایم سی اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ 4-K چورنگی کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس لئے اس کی فوری تعمیر کی جائے

انہوں نے بلال میمن کو ہدایت کی کہ وہ اس چورنگی پر تعمیراتی کام کا فوری آغاز کریں اور اگر کوئی رکاوٹ حائل ہے تو اسے فوری دور کیا جائے،

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ان تعمیراتی کاموں کو ترجیح دی جائے جس سے شہریوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے، انہوں نے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کو ہدایت کی کہ 4-K چورنگی کے اطراف جو بھی تجاوزات قائم ہیں انہیں فوری ختم کیا جائے

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی سڑکوں پر موجود تمام چورنگیوں کو خوبصورت بنایا جائے گا اور سڑکوں کی گرین بیلٹس پر پودے لگائے جائیں گے تاکہ یہ سڑکیں بہتر اور خوبصورت نظر آئیں

انہوں نے کہا کہ جو ادارے یا ملٹی نیشنل کمپنیاں چورنگیوں کو خوبصورت اور دلکش بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں وہ بلدیہ عظمیٰ کراچی سے رابطہ کرسکتی ہیں اور طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت ان چورنگیوں کو بہتر کرنے کے لئے ان اداروں سے تعاون حاصل کیا جاسکتا ہے

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈائریکٹر جنرل پارکس کو ہدایت کی کہ وہ 4-K چورنگی کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اس کے اطراف شجرکاری کریں تاکہ یہ علاقہ خوبصورت نظر آئے، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر، اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور پارکوں اور گرین بیلٹس پر سبزہ کاری ان کی ترجیحات میں شامل ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ بڑے بڑے منصوبوں کے آغاز سے کہیں بہتر ہے کہ موجودہ انفراسٹرکچر کو پہلے درست کیا جائے اور اس کے بعد نئے منصوبے شروع کئے جائیں

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی بھی یہی ہدایت ہے کہ کراچی کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بہتر سے بہتر بنایا جائے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اس چورنگی کی مرمت کرنے کے حوالے سے باقاعدہ سوشل میڈیا پر ایک کیمپین چلائی گئی تھی جس کو پھر اہل کراچی بلخصوص اہل سرجانی و نارتھ کراچی کی جانب سے بہت زیادہ پزیرائی ملی اور کیپمین کامیاب ہوگئی۔

May be an image of motorcycle and road

May be an image of sky and road

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker