
اہم ترینپاکستان پراپرٹی
روزی گوٹھ تیسرٹاؤن میں پولیس کی ملی بھگت سے قبضے عوام سڑکوں پر نکل آئے
کراچی: روزی گوٹھ سرجانی تیسرٹاؤن کے رہائشی نبی بخش کے پلاٹ پر قبضے اور پولیس کی ملی بھگت سے بھتہ خوری کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی اور لینڈ مافیا کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ بلاک کردیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لینڈ مافیا کے ظلم و ستم سے تنگ آچکے ہیں آئے روز کسی نہ کسی کے پلاٹ یا مکان پر قبضہ کرکے بیچ دیتے ہیں اور اپنے خون پسینے کی کمائی سے گھر بنانے والا دربدر ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے اور لینڈ مافیا کے خلاف متحد ہو کر میدان عمل میں آئیں گے، کسی غریب کا مکان یا پلاٹ قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔