اہم ترینسی پیک

پاکستان سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے – وزیر خارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین لازوال دوستی کے ستر سالہ جشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ کی وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں کثیر الجہتی دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جذبہ خیر سگالی کے تحت چین کی جانب سے کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ ڈوز بھجوانے پر چینی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے جبکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کا قیام ،صنعت اور زرعی شعبے کا فروغ ہمارے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پورا اترنے والی پاک چین دوستی کے اس سفر کو ستر سال مکمل ہونے کو ہیں اور ہم اسی عزم کے ساتھ اس دوستی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی بر وقت تکمیل میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گے جبکہ پاکستان کے ساتھ صنعت سازی اور زرعی شعبے کے فروغ میں بھی بھر پور کردار کرتے رہیں گے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker