اہم ترینپاکستان پراپرٹی

لیاری کے مسائل وزیراعظم نے حل کرنے کی یقین دہانی کرادی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری سے منتخب پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شاد کی اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں شکور شاد نے لیاری کے مسائل سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شاد نے وزیراعظم عمران خان کو لیاری کےمسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبات سامنے رکھے۔ ‏

شکور شاد نے کہا کہ لیاری میں نادرا کا میگا سینٹر قائم کیا جائے اور گیس کی بوسیدہ لائنز کو ‏تبدیل کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شاد نے مزید کہا کہ آر سی ڈی شاہراہ سنگل ٹریک ہونے کی وجہ سے حادثات کا سبب بن رہی ہے، حادثات کے روک تھام کے لئیے فوری اقدامات کئیے جائیں تاکہ معصوم جانیں بچ سکیں۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے تمام مطالبات پہ عمل در آمد کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لیاری نے پی ٹی آئی پہ اعتماد کیا ہے اس پہ پورا اتریں گے ‏کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے، کراچی پیکج شہر کو تبدیل کردے گا۔

ایم این اے شکور شاد کی وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر بھی شریک ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعظم سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ممبران قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، جواد حسین، ‏محمد اقبال آفریدی اور ساجد خان، عُظمی ریاض، ظل ہما، نفیسہ خٹک، شاندانہ گلزار ، فوزیہ ارشد ‏اور محترمہ سائرہ بانو سمیت دیگر کئی ارکان نے الگ الگ ملاقاتیں کی

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker