اہم ترینپاکستان پراپرٹی

نجی ٹی وی کی خبر پر غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سیل کردی گئی

سیالکوٹ: نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی خبر پر غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی سیل کردی گئی، الرحمان گارڈن کے نام پر فائلیں فروخت کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے نجی ٹی وی پر نشر کی جانے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے غیرقانونی ہاؤسنگ کالونی کے خلاف کارروائی کی۔

بغیر این او سی ہاؤسنگ کالونی کی تشہیر اور رقبے کی فروخت پر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف نے مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو سربمہر کردیا۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ہاؤسنگ کالونی الرحمان گارڈن کے نام پرفائلیں فروخت کی گئیں، نقشے کے لئے ہیون کالونی کے نام پردرخواست دی گئی تھی۔

سونیا صدف نے بتایا کہ بغیراین او سی کے تشہیر پر کارروائی کی گئی ہے، یاد رہے کہ اے آر وائی نیوز نے غیرقانونی ہاؤسنگ کالونی سے متعلق خبر نشر کی تھی، الرحمان گارڈن کے نام سے بغیراین اوسی 75 فیصد اراضی کی فروخت کی گئی۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker