اہم ترینپاکستان پراپرٹی

اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت: 125 ایکٹر پر قبضہ اور 37 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ

سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھپلوں سے متعلق کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بدھ 3 مارچ کو دوران کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کرلیے۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا اسٹیٹ بینک سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ ملزمان نے جعل سازی سے 125 ایکٹر پر قبضہ کیا اور 37 کروڑ روپے سے زائد کا لوگوں سے فراڈ کیا گیا۔ اراضی پر قبضے کرکے سوسائٹی بنائی گئی۔

ملزمان میں سیکرٹری عبداللہ علوی، مختیار کار نذیر حسین، نصر فیضان صدیقی، سید عامر، عبدالحق، محمد خرم علوی، روشن آرا، اعجاز حسین، غلام حیدر چانڈیو اور عثمان ابراہیم شامل ہیں۔ حسین علی ہاکرو و دیگر کے خلاف نیب تحقیقات کر رہا ہے۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker