اہم ترینپاکستان پراپرٹی

اورنگی ٹاون نالے کے متاثرین کی التجاء – 45 سال سے مقیم ہیں، ہمارے گھر نہ گراؤ

اورنگی ٹاون نالے کے اطراف رہائش پذیر متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزاروں مکینوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جائے اور لیز آبادی کو مسمار نہ کیا جائے، نالے سے ملحقہ مکانوں میں گزشتہ 45 سال سے لوگ مقیم ہیں جن کی رہائش گاہیں لیز ہیں۔ پریس کلب کے سامنے متاثرہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اورنگی ٹاون کی آبادی کراچی شہر کی وہ آبادی ہے کہ جو قدرتی طور پر برساتی نالوں سے نزدیک ہےاور کے ڈی اے ،کے ایم سی نے یہاں رہائشیوں کو تمام نقشوں کی موجودگی میں لیز فراہم کی۔

آج اگر بعض سرکاری ملازمین یا اداروں کی غلط پلاننگ کی وجہ سے اورنگی ٹاون نالے پر موجود لوگوں کو جبرو زیادتی کا سامنا کرنا پڑے تو ریاست پر لازم ہے کہ وہ ان غریب لوگوں کی داد راسی کرے اور انہیں نقصانات کا نعم البدل دیا جائے جبکہ عدالت نے متبادل جگہ کیلئے حکومت کو ہدایت دی تھی لیکن حکومت کی جانب سے 1700 سے زائد گھروں کے مسمار کرنے کے احکامات جاری کرنا سراسر نا انصانی ہے

،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نالے پر موجود رہائشی لوگوں کو نقصانات کی ادائیگی و ازالے کی تحریری یقین دہانی کے بعد نوٹسز جاری کئے جائیں، ہماری چیف جسٹس اور وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل ہے کہ انسانیت کے ناتے انہیں بے گھر ہونے سے بچایا جائے

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker