اہم ترینپاکستان پراپرٹی

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا پہلا ماڈل گھر تیار، گھر میں زلزلہ برداشت کرنےکی صلاحیت

فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا پہلا ماڈل ہاؤس تیار کر لیا گیا ہے جس میں زلزلے کے جھٹکے کو برداشت کرنےکی صلاحیت بھی ہے۔

فیصل آباد میں تیارہونےوالے 5 مرلہ ماڈل گھر کی قیمت 35 لاکھ روپے ہے۔ یہ مکان 8.2 شدت کا زلزلہ برداشت کرسکتا ہے اورفائراورواٹر پروف ہے۔گھر کی خاص بات یہ ہے کہ باہر کا درجہ حرارت 60 ڈگری بھی ہو تب بھی گھر کے اندر کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈہی رہے گا۔

ڈبل اسٹوری گھر میں 4 بیڈ رومز اٹیچ باتھ روم، کچن، بالکنی،ٹی وی لاؤنج موجود ہے۔فل فرنشڈ گھر میں لائٹس، پنکھے، واش رومز اور کچن اسسریز بھی لگائی جاتی ہیں جبکہ مکمل گھراسٹیل اورپری فیبریکیٹیڈ مٹیریل سے تیار ہوتا ہے۔ فیصل آباد میں 5 مرلے کے اس گھرکو بنانے میں صرف 40 دن کا وقت درکار ہوتا ہے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker