اہم ترینسی پیک

سی پیک کے تحت 70 ہزار سے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا ہوئیں

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہدی (سی پیک) عام طور پر ایک گیم چینجر کے نام سے جانا جاتا ہے اور لوگوں نے پہلے ہی اس کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت 9 مکمل شدہ منصوبے اور 13 جاری منصوبوں نے 70 ہزار سے زیادہ براہ راست ملازمتیں پیدا کیں، آئندہ 4 سے 5 سال میں مزید ساڑھے 4 لاکھ براہ راست ملازمتیں پیدا کی جاسکتی ہیں۔ سی پیک کا مستقبل اب خصوصی اقتصادی زون اور گوادر فری ٹریڈ زون کے آغاز پر ہے۔

مزید برآں سی پیک کا ادارہ جاتی میکانزم ابھی بھی برقرار ہے اور عالمی وبائی امور کی پریشانیوں اور دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے جانے کے باوجود جے سی سی کے اجلاس مستقل بنیادوں پر ہوتے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں سی پیک علاقائی ترقی اور خوشحالی میں مزید فعال کردار ادا کرے گی۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین علاقائی تعاون کے مزید فروغ میں مصنوعات کی تجارت کے حوالے سے گوادر بندرگاہ کی حمایت کرتا ہے۔

گوادر بندرگاہ پرمچھلی کے سامان کی چین سے پہنچنے کے ساتھ پہلے ہی شروع ہوگئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں، ایل پی جی، اسٹیل پائپ، ڈی اے پی کھاد سمیت افغانستان جانے والے بین الاقوامی سامان پر مشتمل مزید جہازوں کا گوادر پورٹ پہنچنا طے ہے۔

گوادر میں ایک ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ بھی قائم کیا گیا ہے جو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تاکہ بندرگاہ کو ایک اہم ٹرانزٹ ٹریڈ حب میں تبدیل کیا جاسک

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker