اہم ترینسی پیک

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی رفتار کم نہیں کی – چینی قونصل جنرل

سی پیک کی رفتار کم نہیں کی، چینی قونصل جنرلپاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی رفتار کم نہیں کی گئی ہے۔ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لی بیجیان کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ کا منصوبہ اگلے سال کے آخر میں مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹ بے منصوبہ رواں سال کے آخر اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر جولائی میں مکمل ہوگا۔

چینی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ اب تک پاکستان کو انسداد کورونا وائرس ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں مہیا کی ہیں۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker