اہم ترینبلدیاتی خبریں

سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں کروڑوں روپے کے ٹھکیے میں جعلسازی کا انکشاف

سندھ لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کے سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں کروڑوں روپے کے ٹھکیے میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے، سڑکوں کی مرمت و تعمیر کے ٹینڈر میں 16 کمپنیوں نے حصہ لیا، حیرت انگیز طور پر 16 میں سے 9 کمپنیوں نے 77 کروڑ 58 لاکھ 64 ہزار 6 سو59 روپے دیے۔

ایک ہی ریٹس دینے والی کمپنیوں نے ٹھیکہ حاصل کرنے کےلئے قرعہ اندازی کرلی ، کروڑوں روپے کے ٹھیکے میں کی جانے والی بے قائدگیوں پر حکام نے خاموشی اختیار کیے رکھی ہے، حکام اور بعض ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے قوائد کے برخلاف ٹینڈر کرانے پر کراچی کنٹریکٹرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بدعنوانی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔

محکمہ بلدیات کے ماتحت لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ نے سائٹ کے علاقے میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے کام کا ٹینڈر 12مارچ 2021 کو طلب کیا تھا۔اس ٹینڈر کی بی آ ر جو کہ سندھ پبلک پرکیومنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر آپ لوڈ کردہ تفصیلات کے مطابق اس ٹینڈر کی پی سی کاسٹ 80 کروڑ روے تھی اس ٹینڈر کی بڈ ایلویشن رپورٹ کے مطابق اس ٹینڈر میں 16کمپنیوں نے حصہ لیا ۔

ان میں 9 کمپنیوں کے ریٹس 77 کروڑ 58 لاکھ 64 ہزار 6 سو 59 روپے محظ اتفاق ہے یا پھر کوئی خفیہ ہاتھ ملوث ہے پھر حیرت کی بات یہ ہے کہ ان 9 کنٹریکٹرز نے غیرقانی پرچی کے زریعہ قراندازی کو قبول کرلیا ہے۔

اس تمام کاروائی کے لیے جو کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خرد برد کی گئی ہے فراڈ کے ایکسپرٹ ماہر کی خدمات اور خفیہ ڈیل کی گئی جس نے ان 9کمپنیوں کو مجبور کردیا اور انھوں نے اپنے ہاتھ اور اٹھالیے اور اس جرم کے منصوبے میں شامل ہوکر اپنے آپ کو سلنڈر کرلیا ہے۔

اس ماہرانہ کاروائی کو انسانی عقل کسی طور سے تسلیم نہیں کرسکتی ہے۔ جس پر کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین رضاءعلی عابدی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس ٹینڈر میں ہونے والی بد عنوانی کے بارے میں تمام متعلقہ اداروں اور نیب نیشنل اکاو¿نٹیلیٹی بیورو،ادارہ رشوت ستانی حکومت سندھ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو خطوط لکھ کر توجہ دلائی جائے گی۔

جس پر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبد الرحمن نے خطوط ارسال کردیے اور اپنے جاری کردہ بیان میں ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اس ملوث تمام افسران بشمول چیرمین ٹینڈر اوپننگ کمیٹی کو فوری طور سے معطل کرکے تحقیقات کرائی جائیں اور اس خرد برد میں ملوث اندرونی کرداروں اور قومی دولت کو لوٹنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker