اہم ترینبلدیاتی خبریں

کے ڈی اے بحال ہوئے چار سال ہوگئے، پبلک ہاؤسنگ منصوبے بھی سست روی کا شکار

تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی ( کے ڈی اے ) بحال ہوئے چار سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوسکا ہے، حکومت سندھ سے ماہانہ امداد لے کر تنخواہیں اور انتظامی امور کی انجام دہی کی جا رہی ہے تاہم ممبر ایڈمنسٹریشن اور ممبر فنانس کی اسامیاں خالی ہونے سے ایک سال سے التوا کا شکار گورننگ باڈی کا اجلاس چھ اپریل کو ایک بار پھر موخر ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ سابقہ ہونے والے گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظور ہونے والے پبلک ہاؤسنگ منصوبے بھی سست روی کا شکار ہیں ، جس کے باعث ادارہ ترقیات کراچی کی آمدنی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ۔ یاد رہے کہ مذکورہ اسامیاں اضافی چارج کے حامل افسران سے واپس لی گئی ہیں۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker