اہم ترینبلدیاتی خبریں

شجرکاری مہم میں سڑکوں اور پارکس میں 14 ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ 15 فروری سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم میں مختلف سڑکوں اور پارکس میں 14 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں، یونیورسٹی روڈ کے اطراف سائیڈ بیلٹ پر پہلی بار شجرکاری ہوگی، سول سوسائٹی شہر کی بہتری کے کاموں خصوصاً شجر کاری میں بھرپور تعاون کررہی ہے، شجر کاری مہم 14 اپریل تک جاری رہے گی جس کے دوران لگائے جانے والے پودوں سے شہر کا ماحول سرسبز ہوجائے گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کے تحت شہر میں جاری شجرکاری مہم کے دوران مارچ کے مہینے تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ فیضان گلوبل فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پانچ اہم سڑکوں شاہراہ پاکستان، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، کورنگی 8000 روڈ اور راشد منہاس روڈ پر گرین بیلٹس میں شجرکاری کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ شاہراہ قائدین اور کار ساز روڈ پر بھی شجر کاری کا آغاز کردیا ہے، مختلف مقامات پر لگائے جانے والے پودوں کے لئے درکار پانی کی ضروریات بھی پوری کی جا رہی ہیں جس کے لئے 4 واٹر رکشہ استعمال کئے جائیں گے، شارع فیصل پر پہلی بار علاقائی حدود سے قطع نظر شجرکاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس شاہراہ پر ڈرپ اریگیشن کا سروے مکمل کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ کے اطراف سائیڈ بیلٹس پر پہلی بار پودے لگائے جا رہے ہیں جس کے لئے انسداد تجاوزات کی مہم کے ذریعے تمام تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں، کے ایم سی کے تمام پارکس میں 50 قدیم اور روایتی پودے لگائے جا رہے ہیں اور اب تک 3 پارکس میں کام مکمل ہوچکا ہے، سول سوسائٹی باغ ابن قاسم کے لئے پودے اور درخت فراہم کر رہی ہے جس سے اس وسیع پارک کو بہترین اقسام کے سایہ دار اور آرائشی پودوں سے مزین کیا جاسکے گا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ فیضان گلوبل فاؤنڈیشن نے شجرکاری مہم کی نگرانی اور معائنے کے لئے رضاکار فراہم کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جھیل پارک میں پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ ہل پارک میں شجرکاری کے لئے کھاد تیار کر لی گئی ہے، پودوں کی فراہمی اور مہم کی نگرانی میں فیضان گلوبل فاؤنڈیشن سمیت مختلف اداروں اور سول سوسائٹی کا تعاون حاصل ہے،فوڈ پانڈا کی طرف سے تقریباً 9000 پودے پارکس ڈپارٹمنٹ کو فراہم کئے گئے جن میں سے 200 سے زائد پولو گراؤنڈ میں لگا دیئے جبکہ بقیہ کے ایم سی کی نرسری میں دستیاب ہیں، انہوں نے کہا کہ جن سڑکوں، شاہراہوں اور پارکس میں 31مارچ تک شجر کاری کی گئی ہے ان میں شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، کورنگی 8000 روڈ، شاہراہ پاکستان، راشد منہاس روڈ، شاہراہ قائدین، جھیل پارک، فریئر ہال، نیشنل اسٹیڈیم، باغ ابن قاسم، اولڈ کلفٹن، پولو گراؤنڈ اور عزیز بھٹی پارک شامل ہیں جہاں مجموعی طور پر 14503 پودے لگائے جاچکے ہیں، ان میں سے 13672 پارٹنر اداروں نے جبکہ 831 کے ایم سی نے اپنے اسٹاک سے لگائے ہیں، شجرکاری مہم کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پارٹنر غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے مختلف اقسام کے 34922 پودے فراہم کئے گئے ہیں جن میں املتاس، بوگن ولا، چمبیلی، بادام، جامن، کیکر، ملائیشین پام، گل موہر، کچنار، سمبل، املی،بوٹل برش،ایری تھریناتوتا پری، یلو فلاور، کنار وائٹ اور ڈبل پنک، ایکوما، دورنتا،ایس لیفا، فیکس بلیک، بسمارکیہ، یوفوربیا ریڈ،کانگی پام، ٹرمی نیلا، باری،گوندھی، جنگل جلیبی، پیرو، شہتوت اور سکھ چین وغیرہ شامل ہیں ان میں سے 13672 پودے لگائے جاچکے ہیں اور بقیہ 21245 پودے بھی جلد مختلف سڑکوں، شاہراہوں اور پارکس میں لگا دیئے جائیں گے۔
Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker