اہم تریندیگر خبریں

محکمہ موسمیات نے کل سے شہرقائد میں پھر گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 5 روز تک شہر میں گرم وخشک موسم کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق بدھ سے اتوار کے درمیان درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، ہواؤں کی تبدیلی گرمی کا سبب بنے گی، جس کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں غالب رہ سکتی ہیں تاہم شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفرازکے مطابق 5 روزہ گرمی کی لہر کے دوران ابتدائی طورپر36سے38 جب کہ بعدازاں کسی دن 39 ڈگری تک بھی درجہ حرارت بڑھ سکتاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ سمندری ہوائیں مختصروقت کے لیے متاثر یا معطل ہوسکتی ہیں، منگل کو شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلیں جس کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.7 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 25.5 ڈگری رہا، بدھ کو موسم گرم اور خشک جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker