اہم ترینپاکستان پراپرٹی

کراچی میں زمین کے تنازعہ پر 2 گروپس میں تصادم، 500 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کراچی کے علاقے رام سوامی میں پلاٹ کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق رام سوامی میں گزشتہ 2 روز تک پلاٹ کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر بھی حملہ کیا۔

واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ، پولیس پر حملے، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں 1 گرفتار ملزم سمیت 400، 500 نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker