اہم ترینکاروبار

پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی – آئی ایم ایف

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہے گا۔ پاکستان میں سال 2020 میں بجٹ خسارہ 8.1 فی صد تھا، ملکی معاشی شرح نمو محض 1.5 فیصد رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستانی معیشت اگلے سال 4 فیصد شرح سے ترقی کرے گی، پاکستان میں مہنگائی گزشتہ مالی سال کی نسبت 2 فیصد زیادہ ہے، سال 2020 میں مہنگائی کی شرح 8.6 اور اس سال 10 فی صد ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق مہنگائی امسال 10 فیصد جبکہ آئندہ سال 7.9 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد سے بڑھ کر 1.8فیصد ہوسکتا ہے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker