اہم ترینپاکستان پراپرٹی

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت 800 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کی طرز پر ملتان میں 800 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ 3 مرلہ اپارٹمنٹس پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کی مدنی چوک میں واقع 2 ایکڑ اراضی پر تعمیر ہوں گے۔ یہ بات وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے پھاٹا بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے بتائی۔ اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ (ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ) لیاقت علی چٹھہ، ڈی جی پھاٹا آصف چوہدری،جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب، بورڈ ممبر شیخ امتیاز، ڈپٹی ڈائریکٹر ابوبکر اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں ملتان اور راولپنڈی میں دو کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی جن کے 20 فیصد پلاٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت مختص کئے جائیں گے۔ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ پھاٹا میں بلڈرز اور ڈویلپرز کی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کا کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں بلڈرز اور ڈویلپرز کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ اجلاس نے مختلف اضلاع میں پھاٹا کے زیرانتظام ترقیاتی سکیموں کی منظوری پرتبادلہ خیال کیا۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker