اہم ترینپاکستان پراپرٹی

کراچی میں پارکس اور کھیل کے میدان نیلام کرکے ٹھکانے لگانے کی تیاریاں مکمل

کراچی: بلدیہ وسطی نے ڈی ایم سی کے پارکس اور کھیل کے میدان نیلام کرکے ٹھکانے لگانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ میں اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈی ایم سی حکام کی منظوری سے ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ری کریشئن نے پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کیا ہے جس پر شہری حلقوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر ظفر صدیقی نے پارکس اور کھیل کود کے میدانوں کی نیلامی کے مجوزہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے کھیل کے میدانوں اور پارکوں کی نیلامی ضلع وسطی کے بچوں اور عوام کو کھیلوں کی سرگرمیوں اور تفریح کی سہولتوں سے محروم کرنے کی سازش جسے ہم کسی بھی طور قبول نہیں کریں گے۔

ظفر صدیقی نے کا کہنا ہے کہ پارکس اور کھیل کے میدانوں کو کروڑوں روپے کے فنڈز سے تعمیر کیا گیا اور اب عوامی اثاثوں کو نیلام کرکے تباہ و برباد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی اثاثوں کی نیلامی کا عمل فوری رکوائیں۔

دوسری طرف بلدیہ عظمی کراچی کے میونسپل کمشنر افضل زیدی نے بھی ڈی ایم سی حکام کو ایک لیٹر کے ذریعے مذکورہ نیلامی فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker