اہم ترینبلدیاتی خبریں

کراچی ضلع وسطی میں پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی نیلامی کا مسئلہ ایک بار پھر کھڑا ہوگیا

کراچی: بلدیاتی حکومتوں کے خاتمے کے بعد ضلع وسطی میں پارکوں کی نیلامی اور پرائیویٹ لوگوں کے حوالے کرنے کا مسئلہ ایک بار پھر کھڑا ہوگیا ہے، اس سے قبل ایم کیو ایم اور ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی وڈپٹی کمشنر اور ایم کیو ایم سربراہ خالد مبقول صدیقی میدان میں تھے ایم کیو ایم ضلعی انتظامیہ کے فیصلوں کیخلاف تھے اب پیپلز پارٹی ایڈمنسٹریٹرڈپٹی کمشنر وسطی کیخلاف میدان میں آگئی ہے، ضلع وسطی کے پیپلز پارٹی کے صدر ایڈوکیٹ ظفر صدیقی نے پارکوں کی نیلامی رکوانے کا بیڑہ اٹھالیا ہے اور اس عمل کو غیر قانونی قرار دے کر اس کیخلاف عملی جدوجہد شروع کردی ہے، اس سلسلے میں انھوں نے سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے انہیں دستاویزات بھی دیں اور کہا کہ وہ اس نیلامی کے عمل کو فوری روکیں، پارکوں کی نیلامی اور قبضے کیخلاف عدالتی حکم احکامات ہیں، جس کی خلاف ورزی ہورہی ہے، تاہم ظفر صدیقی کی درخواست پر توجہ نہ دیتے ہوئے سیکریٹری بلدیات دفتر سے روانہ ہوگئے۔

Tell to Others
0Shares
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker